Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Chief Jusitice Tassaduq Hussain Jillani

صدر نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کا 12دسمبر سے بطور چیف جسٹس پاکستان تقرر کر دیا ہے ۔جسٹس تصدق جیلانی نرم خو مگر قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا'' نغمہ انصاف سب کیلئے'' انہی کا تحریر کر دہ ہے۔جسٹس تصدق جیلانی نے سیاسیات میں ایف سی کالج لاہور سے ایم اے ، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی جب کہ یونیورسٹی آف لندن سے کانسٹی ٹیوشنل لاء کا کورس کیا۔جسٹس تصدق جیلانی 7 اگست 1994 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج بنے اور 31 جولائی 2004 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر کیے گئے ، وہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہ چکے ہیں ۔ جسٹس تصدق جیلانی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی کے ماموں ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ جب یوسف رضا گیلانی پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی گئی تو انہوں نے اس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنے والے بنچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس تصدق جیلانی سپریم کورٹ کے ان ججز میں شامل ہیں جنہوں نے 3نومبر 2007 کو پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں فاروق نائیک فارمولا کے تحت سپریم کورٹ کے جن چار ججز نے حلف لیا ، ان میں جسٹس تصدق جیلانی بھی شامل تھے تاہم چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بعد ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے کئی ججز کی مدت 2نومبر سے ہی بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔جسٹس تصدق جیلانی سپریم کورٹ کے اس پانچ رکنی بینچ کے بھی سربراہ تھے جس نے پرویز مشرف دور میں میاں نواز شریف کو ہائی جیکنگ کے الزامات سے بری کیا۔ جسٹس تصدق جیلانی کے خط پر سپریم کورٹ نے نیو مری منصوبے کے خلاف ازخود نوٹس بھی لیا تھا ، جسٹس جیلانی کا پسندیدہ رنگ سرخ ہے۔

Jusitice Tassaduq Hussain Life and History

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments