Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Quetta Blast and Quid-e-Azam Residency Destrucion


 زیارت میں موجود قائداعظم ریذیڈنسی کو دھشت گردوں نے بم دھماکوں سے تباہ کر دیا ھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اھلکار بھی جاں بحق ھوا ھے۔ دھماکوں کے بعد اس تاریخی ورثے کو آگ لگی گئی۔ لکڑی کی بنی اس عمارت میں قائد کی زندگی سے جڑی بہت ساری اشیا جل کر خاکستر ھو گئی ھیں۔ قائد نے اپنی زندگی کے آخری ایام یہاں گزارے تھے اس قومی اور تاریخی عمارت کی تباھی نے پوری قوم کو افسردہ کردیا۔

... رات کے اندھیرے میں اس بار دھشت گردوں کے نشانے پر قائداعظم محمد علی جناح کی زیارت ریذیڈنسی تھی جس میں قائد نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے جس کے باعث اس کا نام قائداعظم ریذیڈنسی رکھا گیا۔ کوئٹہ سے تقریبا 120 کلومیٹر کے فاصلے پر اس پرفضا مقام میں جہاں آج دھشت گردوں وار کے بعد ھرسو سوگ اور غم کے بادل چھا گئے ھیں۔

چار سے پانچ دھشت گردوں نے کارروائی کرتے ھوئے چار بم دھماکے کئے فائرنگ بھی کی، جس سے وھاں موجود ایک پولیس اھلکار جاں بحق ھوا۔ دھماکوں کے بعد لکڑی سے بنی قائداعظم ریذیڈنیسی میں آگ لگ گئی عمارت میں موجود قیمتی نادر ونایاب اشیا بھی جل کر خاکستر ھو گئیں۔ فائربریگیڈ کا عملہ کوئٹہ سے تین گھنٹے بعد پہنچا اور چار گھنٹے بعد قائداعظم ریزیڈنسی میں لگی آگ پر قابو پایا گیا لیکن اُس وقت تک بہت دیر ھو چکی تھی۔

زیارت میں فائربریگیڈ کا عملہ موجود نہیں تھا جس پر لوگوں نے تاریخی عمارت کو بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رھے۔ ڈی سی او زیارت اصغر علی یوسف زئی کے مطابق چار بموں کو ناکارہ بھی بنایا گیا ھے جس کا مقصد دھماکوں کے بعد آنے والوں کو نشانہ بنانا تھا ان میں دس سے بارہ کلوگرام دھماکا خیز مواد موجود تھا۔








Quetta Blast and Quid-e-Azam Residency Destruction
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments