Header Ads

Booking.com WW
Breaking News
recent

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچے باہر کیسے آئے ؟

تھائی لینڈ میں سیلاب کے باعث ایک غار میں پھنسنے والے تمام 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو تقریباً دو ہفتے بعد نکال لیا گیا۔ غار میں 9 کرب ناک دن گزارنے کے بعد برطانیہ کے دو غوطہ خوروں نے ان کی نشاندہی کی، جنہیں دیکھ کر ان 13 افراد کی ہمت بندھی۔ تاہم نشاندہی کے باوجود انہیں باہر نکالنے کا مرحلہ آسان نہ تھا کیونکہ غیر تربیت یافتہ غوطہ خوروں کے لیے کیچڑ اور گندے پانی میں تیرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا تھا۔ اگر یہ بچے پانی کے کم ہونے تک انتظار کرتے تو اس کے لیے انہیں مہینوں انتظار کرنا پڑتا اور اس دوران انہیں مسلسل خوراک اور دیگر چیزیں فراہم کرنا ہوتیں۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے غار سے نکالے جانے والے تمام افراد کی جسمانی و ذہنی صحت جانچنے کا عمل جاری ہے، جلدی بیماریوں اور انفیکشن کے پیش نظر ان تمام افراد کو کچھ دن تک ان کے اہل خانہ سے دور رکھا جائے گا۔








No comments:

Powered by Blogger.