Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

شی جن پنگ ’تاحیات‘ چینی صدر منتخب

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے بھی صدر چن لیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کانگریس کے سبھی دو ہزار نو سو ستر افراد نے شی کے حق میں ووٹ دیا۔ چینی کانگریس نے صدر اور نائب صدر کے عہدے کی مدت ختم کرنے کا قانون منظور کیا تھا، اس لیے اب شی جن پنگ تاحیات چینی صدر رہ سکتے ہیں۔ شی جن پنگ کو دوسری مدت کے لیے چینی صدر منتخب کرنے کے لیے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے تمام 2969 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ ڈالا۔ اس کے علاوہ شی کے انتہائی قریبی ساتھی وانگ چی شان کو تاحیات نائب صدر بنا دیا گیا ہے۔ ماضی میں نائب صدر کے عہدے کی حیثیت محض علامتی ہوتی تھی۔ تاہم وانگ چی شان جیسے قریبی اتحادی کے انتخاب کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ صدر شی جنگ پنگ انہیں اہم فیصلوں میں بھی شامل کریں گے۔ چینی آئین کے مطابق نائب صدر کا کام ملکی صدر کی ’معاونت‘ کرنا اور ان کی غیر موجودگی میں صدرارتی ذمہ داریاں نبھانا ہے۔

وانگ اور چین امریکا تعلقات
گزشتہ برس تک انہتر سالہ چینی نائب صدر کمیونسٹ پارٹی میں نظم و ضبط کے کمیشن کے سربراہ تھے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس کمیشن نے پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو کرپشن کے الزامات میں پکڑا تھا جن میں مقامی سطح کے چھوٹے سیاست دانوں سے لے کر اعلیٰ فوجی جنرل تک شامل تھے۔ اس سے قبل وانگ اقتصادیات اور کمرشل سرگرمیوں کے نگران بھی رہے ہیں جس دوران انہوں نے امریکا اور چین کے مابین تجارتی تعلقات کے سلسلے میں مذاکرات کی ذمہ داریاں بھی نبھائی تھیں۔ ملکی نائب صدر منتخب ہونے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ اب وہ بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین آئندہ تعلقات میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔
 

Post a Comment

0 Comments