Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

نیٹو آو ہمارے ساتھ مل کر شام میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرو، رجب طیب ایردوان

ترکی سے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرنے والے نیٹو پر صدر رجب طیب ایردوان نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر ِ ترکی نے کہا کہ نیٹو نے شام میں انسداد دہشت گردی کے معاملے میں کوئی مدد نہیں دی حتی اس نے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے نیٹو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم کہاں ہو؟ ہم یہاں پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ کیا ترکی نیٹو کا رکن نہیں ہے؟ تم نے اپنے اتحادیوں کو افغانستان طلب کیا تھا ، لیکن اب شام میں ایسا کیوں نہیں کیا گیا ؟ شام میں نیٹو کے رکن ممالک اگر ان کے پاس طاقت ہو تو یہ ترکی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں گے۔ لیکن ترکی کے سامنے یہ آواز بلند کرنے کی جرات نہیں کر پا رہے۔ اب میں انہیں دعوت دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ آؤ شام میں مل کر کاروائی کرو۔
 

Post a Comment

0 Comments