Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

اسرائیلی وزیراعظم کی پاکستان کو پیشکش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دہلی پہنچ کر کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کا دشمن نہیں، وہ بھی اسرائیل کے ساتھ دشمن کا سا برتاؤ نہ کرے۔ نیتن یاہو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے آبائی علاقے گجرات کا دورہ بھی کیا جہاں نریندر مودی نے بطور وزیراعلیٰ مسلمانوں کا قتل عام کروایا تھا۔ شاید اسی لیے وہ نیتن یاہو کو اپنے ساتھ لے گئے کہ جو کچھ تم فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ کر رہے ہو ہم گجرات میں کر چکے ہیں اور اب پورے بھارت میں کر رہے ہیں۔ نریندر مودی کچھ ہمت کرتے اور اسرائیلی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی سیر بھی کراتے کہ وہاں بھی وہی کچھ ہو رہا ہے جو فلسطین میں اسرائیل کر رہا ہے۔

اس وقت امریکا کے ساتھ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں۔ جہاں تک نیتن یاہو کی پاکستان سے دوستی کی خواہش کا اظہار ہے تو بات یہ ہے کہ نیتن یاہو پاکستان کے دشمن شاید نہ ہوں لیکن وہ پوری امت مسلمہ کے دشمن ہیں اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں۔ فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے، عراق پر فضائی حملہ اسرائیل کر چکا ہے اور وہ در حقیقت مسلمانوں کا دشمن ہے۔ ایسے میں پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا اور وہ بھی نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہوکر نہایت احمقانہ بات ہے۔


Post a Comment

0 Comments