Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

فوجی مشقوں میں ’دشمن‘ اتاترک، ایردوآن : نیٹو نے معافی مانگ لی

نیٹونے اتاترک، اردوگان کو دشمن ظاہر کرنے پر ترکی سے معذرت کر لی، ترک میڈیا کے مطابق نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولن برگ نے تنازع کھڑا ہونے پر ترکی سے معذرت کی ہے۔ ا ن کا کہنا ہے کہ ناروے واقعہ انفرادی عمل کا نتیجہ تھا جس کا اتحاد کے نقطہ نظرسے کوئی تعلق نہیں، ناروے میں جس شخص نے ترک مخالف اقدام کیا، وہ نیٹو کاملازم نہیں، ترکی نیٹو کے فوجی اتحاد کا اہم حصہ ہے۔ ناروے میں فوجی مشق کے دوران دشمن کی تصویرکے طور پر ترکی کے بانی قائد مصطفیٰ کمال اتاترک کی تصویر استعمال کی گئی، جس کے ردعمل میں ترکی نے مشقوں میں شریک اپنے 40 فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ترک صدر طیب رجب اردوگان کے نام سے ایک جعلی اکاؤنٹ سے نیٹو مخالف پیغامات بھی بھیجے گئے اور ناروے میں فوجی مشقوں کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک اور صدر رجب طیب اردوگان کو مبینہ طور پر بطور دشمن ظاہر کیا گیا۔
 

Post a Comment

0 Comments