Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

انسانی جسم میں ڈی این اے کی لمبائی کتنی ہو سکتی ہے ؟

جسم میں ڈی این اے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہو گا جس میں جینیاتی کوڈ موجود ہوتے ہیں اور انسانی موروثی اور دیگر عادات بھی ان پر ہی منحصر ہوتی ہیں۔ یہ انسانی جسم کی نشوونما اور مرمت کے لیے مدد دیتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسم میں ان کی لمبائی کتنی ہے؟ درحقیقت اگر آپ صرف ایک خلیے میں موجود ڈی این اے کو کھینچ کر سیدھا کر سکیں تو وہ لگ بھگ چھ فٹ سے زیادہ بڑا ہو سکتا ہے اور یہ تو صرف ایک خلیے کی بات ہے۔ ویسے اس بات کو یقینی طور پر تو نہیں کہا جا سکتا مگر حالیہ تحقیقی رپورٹس کے تخمینوں کے مطابق بالغ جسم میں اوسطاً تیس کھرب خلیات ہوتے ہیں۔ تو اگر آپ خلیات میں موجود ڈی این اے مالیکیول کو سیدھا کر سکیں تو ان کی لمبائی 34 ارب میل تک ہو سکتی ہے۔

مگر یہ فاصلہ زمینی حساب سے کتنا ہو سکتا ہے، اس کا جواب ذہن گھما دینے والا ہے۔ جب پلوٹو زمین کے قریب ترین ہوتا ہے تو دونوں سیاروں کے درمیان فاصلہ 2.66 ارب میل ہوتا ہے۔ انسان کی تیار کردہ سب سے تیز رفتار خلائی گاڑی نیو ہورائزن کی اوسط رفتار 35 ہزار میل فی گھنٹہ ہے اور اس کے باوجود اسے پلوٹو تک پہنچنے میں دس سال کا عرصہ لگا۔ اب ڈی این اے کی لمبائی کا اندازہ کیا جائے تو یہ پلوٹو سے دس بلکہ بارہ گنا دوری تک پھیل سکتا ہے۔ اور یہ بھی اس وقت جب ابھی ڈی این اے یا خلیات کی صحیح مقدار کا علم نہیں۔ اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ہم اپنے جسم میں 34 ارب میل جتنے ڈی این اے کے ساتھ کتنی آسانی سے ہر کام کر سکتے ہیں۔
 

Post a Comment

0 Comments