Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

سگریٹ کی تباہ کاریاں : گزشتہ سال 71 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے لقمہ اجل بنے

دنیا بھر میں جہاں پرتشدد اور خانہ جنگی کے واقعات میں جانوں کا زیاں ہوا ہے، وہیں تمباکو نوشی اور دل کے عارضے کے باعث بھی لاکھوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، اس کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد کی صحت خوراک کی کمی اور ذہنی انتشار کے باعث خراب بھی ہوئی ہے۔ گلوبل برڈن آف ڈیزیز نامی ادارے کی جانب سے 2016 کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق 130 ممالک میں 2500 ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دنیا بھر میں 5 میں سے ایک شخص خوراک کی کمی کے باعث موت کے منہ میں گیا اور صرف تمباکو نوشی کے باعث ہی 71 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں.

دی لانسٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے علاوہ 2016 میں تمباکو نوشی سے 71 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے، دل کے عارضے میں مبتلا تقریبا ساڑھے 9 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے۔ گزشتہ برس کے حاصل اعداد وشمار میں دماغی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ دیکھا گیا اور تقریبا 1 ارب سے زائد افراد مختلف دماغی امراض کا شکار ہیں۔
 

Post a Comment

0 Comments