Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

چین میں سڑک کے درمیان 14 سال سے کھڑا گھر گرا دیا گیا

اگر تعمیراتی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو چین کا ریکارڈ متاثر کن ہے، جہاں 1640 فٹ چوڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ سے لیکر 26 میل طویل پل تک کی تعمیر کی جا چکی ہے۔ مگر نئی تعمیرات کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور مقامی رہائشیوں کو اس مقصد کے لیے اپنی جگہیں خالی کرنا پڑتی ہیں، مگر چین میں اکثر افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں زرتلافی بہت کم دی جا رہی ہے۔ چین میں ترقیاتی منصوبوں کے درمیان رہ جانے والی ان جگہوں کو ' نیل ہاﺅسز' کہا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی کیل کی طرح ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اور ان میں شنگھائی میں موجود ایک گھر بہت اہمیت رکھتا ہے جو 14 سال سے سڑک کے درمیان سر اٹھائے کھڑا 'حکومتی رٹ' کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا۔ مگر اب شنگھائی کی ایک مصروف شاہراہ کے درمیان واقعی اس گھر کو آخرکار 14 سال کے بعد گرا دیا گیا ہے۔ اس گھر کے مالکان برسوں سے اس منہدم کرنے کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے جو کہ شاہراہ کو چوڑا کرنے کے لیے گرایا جانا تھا۔ سڑک تو تعمیر ہو گئی مگر گھر درمیان میں موجود رہا اور ٹریفک کو اس کے ارگرد سے گزرنا پڑتا تھا۔ اب جاکر اس گھر کے مالکان نے اپنے گھر کو منہدم کرنے کی اجازت دی، وہ بھی اس وقت جب مقامی انتظامیہ نے ان کی پسند کی زرتلافی پر حامی بھر لی۔ رپورٹس کے مطابق اس گھر کو گرائے جانے کے عوض مالکان کو چار فلیٹ اور 27 لاکھ چینی یوآن (لگ بھگ ساڑھے چار کروڑ پاکستانی روپے) دیئے گئے ہیں۔
 

Post a Comment

0 Comments