Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پانی کا معجزہ

کائنات کا ہر مادّہ جب گرم ہوتا ہے تو ہلکا ہوتا ہے،جب سرد ہوتا ہے تو بھاری ہوتا ہے۔ پانی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے مگر یہ عمل چار درجہ سینٹی گریڈ پر پہنچ کر رُک جاتا ہےاور حیرت انگیز طور پر پھر سے ہلکا ہو جاتا ہے۔ پھر جب یہ برف میں تبدیل ہوتا ہے تب بھی یہ پانی سے ہلکا ہی ہوتا ہے۔ سب ٹھوس اپنے مائع میں ڈوب جاتے ہیں، ان کے مقابلے میں صرف پانی ایسا واحد مرکب ہے جو ٹھوس ہو کر برف تو بن جاتا ہے لیکن پانی میں ڈوبتا نہیں بلکہ تیرتا رہتا ہے۔

سمندر میں تیرتی ہوئی برف ہر کوئی دیکھ سکتا ہے ۔ اگرطبیعیاتی قانون کی یہ خاصیت صرف پانی کے لیے تبدیل نہ کی گئی ہوتی تو سوچئے کیا ہوتا ؟ برف پانی میں ڈوبتی جاتی اور پانی اُوپر آ جاتا،اوپر آنے والا یہ پانی برف بن جاتا ، یہ برف بھی ڈوب جاتی اور پانی اوپر آجاتا۔ آہستہ آہستہ سارا پانی برف بن جاتا۔ زمین پر برف ہی برف ہوتی مائع پانی کا وجود نہ ہوتا ، نہ زندگی ہوتی، نہ درخت ہوتے، نہ جانور ہوتے اور نہ ہی انسان ہوتے!!!
 

Post a Comment

0 Comments