Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

اسمارٹ بس : چین نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

چین نے ایک بار پھر لگتا ہے کہ ایک اور شعبے میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں بس، ٹرام اور ٹرین کو ایک ہی بنا دیا ہے۔ جی ہاں چین کی ریل ٹرانزٹ کمپنی سی آر آر سی نے ایک نئی سواری اسمارٹ بس کے نام سے متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں تو کسی ٹرین کی طرح لگتی ہے مگر یہ کسی بس کی طرح سڑک پر چلتی ہے۔ اور سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے ڈرائیور کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایک طے شدہ راستے پر دوڑتی ہے۔

یہ ٹرین یا بس ایسے سنسر سے لیس ہے جو اسے سڑک پر بنی سفید لائنوں پر چلنے میں مدد دیتے ہیں اور انسانی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ورچوئل ٹرین ٹریک ہے جسے وسطی چین میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس تیس میٹر لمبی بس میں تین بوگیاں ہیں جن میں 300 مسافر ایک وقت میں سفر کرسکتے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید بوگیاں لگائی یا نکالی جاسکتی ہیں۔
 

Post a Comment

0 Comments