Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

اسپین کی سیر

اسپین کا جغرافیائی محل وقوع دلچسپ اور خاص نوعیت کاحامل ہے۔ کیسٹی لان میسٹا کے متوازی 4 ڈگری پر سطح مرتفع عنبرین پر واقع ہے۔ اس کی اونچائی سطح سمندر سے تقریباً 2200 فٹ ہے اور اس کی بنیادیں گہری زمین اور پہاڑی میں ہیں۔ آسمان کا رنگ عجیب تخلیق کا نمونہ ہے اور فطرت کا انمول شاہکار ہے۔ میڈرڈ (سپین) میں بادل یورپ کے معمول سے تقریباً ہٹ کر کم رہتے ہیں۔ ہوا کا دبائو تقریباً 7.6 ملی میٹر ہوتا ہے۔ ہوا بڑی خالص اور خوشبودار رہتی ہے۔ کیونکہ پہاڑوں کے درختوں سے اڑ کر آتی ہے۔ موسم بہار میں آسمان صاف ستھرا اور ہوا میں ہلکی سی خنکی ہوتی ہے اور موسم خزاں گرم مائل ہوتا ہے۔ آسمان کی رنگت اس مصّور کی تخلیق جیسی ہوتی ہے جس نے دنیا میں نام پیدا کیا ہے۔ 

اسے ولازکرز کہتے ہیں۔ یہ سپین کا مشہور آرٹسٹ تھا۔ میڈرڈ بنیادی طور پر ایک خشک شہر ہے۔ یہاں بارش کم ہوتی ہے۔ گرمیوں میں گرمی زیادہ ہوتی ہے مگر راتیں ٹھنڈی اور ہوا دار ہوتی ہیں۔ یہاں پر ہوا میں گرم نمی رہتی ہے۔ موسم گرما میں تکلیف رہتی ہے۔ یہاں پر چار اقسام کے موسم ہیں۔ دسمبر سے مارچ تک خشک سردی پڑتی ہے۔ تاہم ہوا معتدل رہتی ہے۔ سیروسیاحت کا موقع ان دونوں میں میسّر آسکتا ہے۔ میڈرڈ بلکہ پورا سپین تاریخ ہے۔ اگر چہ اس کے تاریخی واقعات مسلمانوں کے لیے بڑے تکلیف دہ ہیں۔ 

کنگ فلپ تھرڈ کی پیدائش اسی شہر سپین کے دارالخلافہ میں 1606ء میں ہوئی۔ یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب Don Quixote کا نام دنیا میں مشہور ہو چکا تھا۔ اس مصنف کی کتاب آٹوچہ کی بڑی شاہراہ کے پریس سے تقریباً ایک سال قبل شائع ہو چکی تھی۔ میڈرڈ میں ایک چھوٹا دریا ہے جس کو من زانارس کہتے ہیں۔ اگرچہ اس دریا میں پانی کم ہوتا ہے مگر اس پر کافی پل تعمیر ہیں جن کی تاریخی اہمیت ہے۔ جس طرح قدیم لاہور شہر کے دروازوں کا نام تاریخی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر ایم اے صوفی

Post a Comment

0 Comments