Header Ads

Breaking News
recent

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹریاں کیوں پھٹ رہی تھیں؟

کورین اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ کا کہنا ہے کہ دو سپلائرز کی جانب سے
خراب بیٹریاں فراہم کرنے کی وجہ سے نوٹ 7 پھٹنے کے واقعات پیش آئے۔
سام سنگ کی جانب سے یہ بیان مہینوں سے جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد جاری کیا گیا، بیان کے مطابق 'کمپنی اپنی مصنوعات کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جس کہ وجہ سے گلیکسی ایس کے نئے فون کی لانچنگ میں بھی تاخیر کا امکان ہے'۔ گزشہ برس لانچ ہونے والے نوٹ 7 کی بیٹریاں پھٹنے کے واقعات کے بعد سام سانگ نے اکتوبر 2016 میں باضابطہ طور پر اس فون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تا کہ کئی ماہ سے اس ڈیوائس کی خطرناک بیٹریوں سے پیدا ہونے والے بحران سے خود کو باہر نکال سکے۔
نوٹ سیون کو ختم کرنے کی وجہ سے سام سنگ کو 5.3 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سام سنگ موبائل کے چیف کوہ ڈانگ جن کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ بیٹرویوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کمپنی صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرے گی۔
ڈانگ جن نے گلیکسی ایس 8 کو آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تا ہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فون صارفین کو کب سے دستیاب ہو گا۔ بیٹریاں پھٹنے کے واقعات سے قبل ماہرین نے اسے موجودہ دور کا سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار دیا تھا تا ہم بیٹری مسائل کے بعد کمپنی نے صارفین کو فروخت ہونے والے 96 فیصد یعنی 30 لاکھ سے زائد فون واپس منگوائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سام سنگ، نوٹ 7 کے ری فربشڈ فون فروخت کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

No comments:

Powered by Blogger.