Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

امریکہ ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر

امریکہ ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال اسلحہ کی فروخت کے43 کھرب 20 ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسلحے کی فروخت میں دوسرا نمبر فرانس کا ہے، جس نے 16 کھرب 20 ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ 

اخبار کے مطابق اسلحے کی خریداری کی دوڑ میں ترقی پذیر ممالک سر فہرست ہیں۔ قطر نے گزشتہ برس 18 کھرب 36 ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ سروے کے مطابق مصر نے 12 کھرب 96 ارب اور سعودی عرب نے8 کھرب 64 ارب روپے مالیت کا اسلحہ خریدا۔ واضح رہے کہ 2014ء میں اسلحے کی فروخت کا حجم89 بلین ڈالر تھا جو 2015ء میں گھٹ کر 80 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments