Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پی آئی اے حادثہ : طیارے میں جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ سوار تھے


 جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ اس طیارے میں
موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ چترال گئے تھے اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 سے واپس اسلام آباد جا رہے تھے۔ ترجمان پی آئی اے نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی کے 661 میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ جنید جمشید نے چترال میں اپنی مصروفیات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی تھی۔ انہوں نے فیس بک پر 3 گھنٹے قبل اپنی نماز ادا کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

واضع رہے کہ 52 سالہ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز نامی پاپ بینڈ میں مرکزی گلوکار ہونے کی حیثیت سے کیا، اس بینڈ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی میں بےشمار شہرت ملی۔ گلوکاری میں بے انتہا شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی طرف بڑھ گیا اور آہستہ آہستہ انھوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔ ان کا شمار پاکستان کے نامور نعت خوان اور بزنس مین کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جنید جمشید رمضان کے مہینے میں ٹی وی چینل پر مذہبی پروگرام کی میزبانی بھی کرتے آئے ہیں۔ جنید جمشید کو 2007 میں صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments