Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پاکستان مخالف تقریر : الطاف سے مسستقل اعلان لا تعلقی

 ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے مکمل قطع تعلق کا
اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارا لندن اور ایم کیوایم کے بانی سے کوئی تعلق  نہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کے بانی کو الطاف بھائی کہنے کے بجائے ’’الطاف صاحب‘‘ پکارا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ لندن اور الطاف حسین سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں، قطع تعلق کا مطلب ہے ڈسکنیکٹ اور ٹوٹل ڈسکنیکٹ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے فیصلوں اور پالیسیوں کا اب لندن سے کوئی تعلق نہیں، اگر اب بھی کوئی گمراہ ہونا چاہتا ہے تو بڑے شوق سے ہو۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پوری ایم کیوایم نے لندن سے رابطہ ختم کردیا ہے، اب لندن والوں کا ہمارے معاملات سے کوئی تعلق نہیں، پوری ایم کیوایم یہاں موجود ہے اور فیصلے کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیا ہے، کہیں سے کوئی ڈکٹیشن لینے کے روادار نہیں، نہ وہاں کے نہ یہاں کے۔  

Post a Comment

0 Comments