Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

دنیا استنبول کے غم میں نڈھال کیوں نہیں؟

استنبول کے ہوائی اڈے پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد فیس بُک نے ترک جھنڈے میں پروفائل پکچر کو ملبوس کرنے کا آپشن نہیں دیا اور اس پر بڑی تعداد میں لوگوں نے تنقید کی۔ پیرس اور برسلز حملوں کے بعد سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا میں اس خبر کی کوریج کے حوالے سے سوالات اٹھنا معمول کی بات ہے کہ پیرس پر اتنی کوریج کیوں اور بیروت یا لاہور پر کیوں نہیں؟
جہاں صارفین کی جانب سے خبروں میں دلچسپی میں امتیاز برتنے کی بات درست ہے وہیں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے ایسے مواقع پر مختلف سہولیات کی فراہمی میں امتیاز برتنے کی بات بھی درست ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر میں اپنی پروفائل کی تصویر کو ترکی یا فرانس کے جھنڈے میں نہیں لپیٹتا تو کیا اس سے یہ مراد لینا درست ہے کہ مجھے اتنا دکھ نہیں جنتا ایسا کرنے والے کو ہے؟

Post a Comment

0 Comments