Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ترکی میں فوج کی مارشل لاء لگانے کی کوشش ناکام ،عوام سیساپلائی دیوار بن گئے

حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا آغاز جمعے کی شام ساڑھے سات بجے ہوا جب استنبول کے مرکزی پلوں پر ٹینک اور فوجی گاڑیاں کھڑے کر دی گئیں۔
ترکی کے صدر طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل انھوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ حکومت کی حمایت کریں۔
ترکی کے حکام ملک کو جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ وہ ہوائی اڈوں، پُلوں اور سڑکوں کو دوبارہ کھولنے میں مصروف ہیں۔ ٹینک کے گولوں سے پارلیمنٹ کی عمارت کو شدید نقصان ہونے کے باوجود ممبران غیر  معمولی اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1500 سے زیادہ باغیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بغاوت کرنے والوں کے 16 رہنماؤں کو ملٹری ہاڈ کوارٹرز میں جھڑپوں کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔








Post a Comment

0 Comments