Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پاکستانیوں کے 506 ارب ڈالر بیرون ملک میں موجود

 حکومت نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے کئی سو ارب ڈالر کے کالے دھن
کو سفید کرنے کے لیے ایمنسیٹی اسکیم کی تیاری شروع کردی ہے جس کے بعد کئی ارب ڈالر پاکستان میں آنے کی اُمید پیدا ہوجائے گی۔ موجودہ حکومت نے کئی اسکیموں کی ناکامی کے بعد اب ایک نئی اسکیم لانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت حکومت سوئس اور دیگر بینکوں میں موجود اربوں ڈالر کے سرمائے کو ملک میں لانے کی خواہش مند ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس اسکیم کے آنے کے بعد کئی ارب ڈالر ملک میں واپس آئیں گے، جس سے ملک میں ڈالر کی سپلائی میں خاطر خواہ حد تک اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کے مذکورہ اقدام کے حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وقتی طور پر روپیہ مضبوط ہوگا مگر اس سے ٹیکس گزاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستانیوں کے 506 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہیں، جن کے ملک میں واپس آنے سے جہاں زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہوگا وہیں حکومت کو ٹیکسیز کی مد میں بھی ایک بڑا ریونیو ملنے کی اُمید ہے۔

Post a Comment

0 Comments