Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

جرمنی کا نیٹو پر ’جنگ کو ہوا دینے کا الزام

جرمنی کے وزیرِ خارجہ فرینک والٹر نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی فوجی مشقوں
پر تنقید کرتے ہوئے نیٹو پر ’جنگ کو ہوا دینے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ فرینک والٹر کے مطابق نیٹو کی جانب سے رواں ماہ کی جانے والی فوجی دستوں کی نقل و حرکت علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی اور اس سے روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا تھا۔ جرمن وزیرِ خارجہ نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ فوجی مشقوں کو مزید بات چیت اور تعاون کے ساتھ تبدیل کرے۔
فرینک والٹر کا کہنا تھا کہ جو بھی اس بات پر یقین کرتا ہے کہ مشرقی سرحد پر ٹینکوں کی علامتی پریڈ سلامتی لائے گی وہ غلطی پر ہے۔
انھوں نے کہا ’ہمیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پرانی محاذ آرائی کی تجدید کے لیے بہانے نہیں بنانے چاہییں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد نیٹو کو پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔ روس نے بار بار کہا ہے کہ نیٹو افواج کا اس کی سرحدوں کے قریب اکھٹا ہونا اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ نیٹو نے سات جون کو پولینڈ پر ایک منصوعی روسی حملے کا آغاز کیا تھا۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں تقریباً 31,000 فوجیوں نے حصہ لیا جن میں 14,000 امریکی، 12,000 پولینڈ اور 1,000 برطانوی فوجی شامل تھے۔ ان مشقوں میں درجنوں جنگی جہازوں، بحری جہازوں کے علاوہ 3,000 دوسری گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

Post a Comment

0 Comments