Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

شیخ احمد یاسین شہید : تیرے عمل نے غلام قوموں کو حریت کا سبق دیا ہے


تیرے عمل نے غلام قوموں کو حریت کا سبق دیا ہے
 بچپن میں جن مجاہدین کے قصے سنتے تھے ان میں ایک 'بوڑھا' مگر نوجوانوں سے زیادہ جواں عزم شخص بھی تھا ۔ 
وہیل چیئر پر بیٹھا یہ شخص 'عمر مختار ثانی' جس نے فلسطینیوں کو مزاحمت کے لفظ سے آشنا کیا ۔ بتایا کہ ظالموں کے آگے جھکنے کے بجائے انہیں درد دیا کرتے ہیں ۔
اس نورانی چہرے والے معذور کی ایک جھلک نوجوانوں کو بےقرار کر دیتی تھی ۔ بجلیاں بھرنے کا فن اسے ہی آتا تھا ۔ باطل ، غاصب، اور استعمار کی ٹانگیں اس کا نام سنتے کانپ اٹھتی تھیں۔

نگاہ بلند، جواں حوصلہ ، بےباک و بہادر، استاد ،مربی ، عالم دین کو دنیا "امام شیخ احمد یاسین شہید " کے نام سے جانتی ہے ۔۔

جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 22 اپریل یوم شہادت   

Post a Comment

0 Comments