Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

اس وقت دستیاب سب سے بہترین اسمارٹ فون؟

ویسے تو دنیا بھر میں ایپل کے آئی فون کو سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار دیا
جاتا ہے مگر اس سال سام سنگ نے اسے شکست دے دی ہے۔ دنیا بھر میں صارفین کی آراءپر ڈیوائسز کی درجہ بندی کرنے والی سائٹ کنزیومر رپورٹس کے مطابق نئے گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج اس وقت سب سے بہترین اسمارٹ فون ہیں۔

اس رپورٹ میں گلیکسی ایس سیون اور ایس سیوم ایج کے کیمروں کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے جس کے سامنے آئی فون سکس ایس پلس کا کیمرہ ناکام نظر آتا ہے۔ رپورٹ میں نئے گلیکسی فونز کے دیگر فیچرز جیسے واٹر ریزیزٹنس، پہلے سے بہتر ڈیزائن، طویل بیٹری لائف اور اسٹوریج میموری میں اضافے وغیرہ کو بھی سراہا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فونز گزشتہ سال کے گلیکسی ایس سکس سے بہت زیادہ بہتر ہیں اور سام سنگ نے اس میں بیٹری لائف سمیت کیمرے کی کارکردگی کے مسائل کو بھی حل کیا ہے۔ اس وقت یہ دونوں فونز تمام اسمارٹ فونز کی ریٹنگ میں سب سے اوپر ہیں۔

خیال رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج کو 21 فروری کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا گیا تھا جبکہ اسے فروخت کے لیے رواں ماہ پیش کیا گیا۔ تاہم گلیکسی ایس سیون کو جلد ہی ایک حریف کا سامنا ہوگا اور وہ ایل جی کا جی فائیو، جس کا ماڈیولر ڈیزائن اور فیچرز فروخت سے پہلے ہی صارفین میں تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
ایل جی کا یہ نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون بھی گلیکسی فونز کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا تاہم اسے فروخت کے لیے اپریل میں پیش کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments