Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

جماعت اسلامی جمہوریت میں سب سے آگے

 

پلڈاٹ نے پاکستان میں سیاسی جماعتوں میں جمہوریت سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے مضبوط جمہوریت رکھنے والی جماعت ہے جب کہ حکمران جماعت مسلم لیگ سب سے کم جمہوری روایات رکھنے والی جماعت ہے۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی میں اندرونی طور پر مکمل جمہوری نظام ہے اوریہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں باقاعدہ طور پر انتخاب ہوتے ہیں اور اس میں مکمل جمہوری کلچر موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق بروقت انتخابات ذریعے قیادت کی تبدیلی، شوری اور مجلس عاملہ کے باقاعدہ اجلاس اور پارٹی میں موروثی قیادت کی عدم حوصلہ افزائی وہ عوامل ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ جمہوری جماعت کے طور پر تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

میر حاصل بزنجو کی بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی جماعتوں میں جمہوری روایات  رکھنے والی دوسری بڑی جب کہ پاکستان تحریک انصاف تیسری جمہوری جماعت ہے۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی چوتھے اورپاکستان پیپلزپارٹی پانچویں نمبر پر آتی ہے جب کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی جمہوری پارٹی ہونے کی حیثیت سے چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مسلسل دوسرے سال کمزور ترین جمہوری سیاسی جماعت قرار پائی اوروہ  ساتویں پوزیشن پر ہے۔
پلڈاٹ کے مطابق پاکستان کی 8 بڑی سیاسی جماعتں کوان کے جمہوری کلچر کی وجہ سے 100 میں سے مجموعی طورپر 40 فیصد نمبر دیئے گئے جو کہ 2014 کے 43 فیصد سے کم ہے تاہم کئی جماعتوں کی داخلی جمہوریت کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ رپورٹ میں  مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ ترسیاسی جماعتوں کی مقبولیت پارٹی رہنماؤں کی مقبولیت کےمرہون منت ہے جب کہ سیاسی جماعتوں کوفنڈنگ غیرواضح طریقوں سےہوتی ہے۔
 


Post a Comment

0 Comments