Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

گلی ڈنڈا : ہمارے روایتی کھیل

پاکستان ،انڈیا ،نیپال ،کمبوڈیا اور اٹلی میں یکساں مقبو ل قدیم ترین کھیل پنجانی نوجوانوں کا پسندیدہ اور ہر دلعزیز کھیل رہا ہے ۔آج کل بھی دیہاتوں میں نظر آتا ہے، لیکن آج سے پندرہ بیس برس قبل پنجاب کے اکثر دیہات میں اس کے باقاعدہ مقابلے ہوتے تھے ۔

 یہ لکڑ ی کے ایک دو ڈھائی فٹ لمبے ڈنڈے اور دونوں طرف سے نوکیلی تین انچ قطر کی گول لکڑی (گلی جو تقریباً چار ،پانچ انچ لمبی ہوتی ہے )سے کھیلا جاتا ہے ۔ یہ خالصتاً لڑکوں کا کھیل ہے اور کرکٹ کی طرح کھلے میدانوں میں کھیلا جاتا ہے ۔ گلی ڈنڈا کھیلنے کے کئی طریقے رائج رہے، مگر مقبول طرز کرکٹ کی طرح ہے ۔

دو ٹیمیں کھیل کھیلتی ہیں ،گلی کو ڈنڈے سے دور پھینکا جاتا ہے ،پھر ایک کھلاڑی گلی سے ڈنڈے کا نشانہ لینے کی کوشش کرتا ہے ۔ نشانہ نہ لگنے کی صورت میں ڈنڈے سے گلی کے ایک کنارے پر ضرب لگا کر اُس فضا میں اچھالا جاتا ہے اور اسی ڈنڈے سے گلی کو فضا میں ہی ضرب لگا کر دور پھینکا جاتا ہے ۔ا س طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے، گلی کو فضا میں اچک لینے کی صورت میں کھلاڑی آئوٹ ہو جاتا ہے اور دوسرے کھلاڑی کی باری آجاتی ہے۔

 (غلام نبی شاکر کی کتاب ’’میراگمشدہ پنجاب‘‘ سے مقتبس)   

Post a Comment

0 Comments