Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

دنیا کی 10جاہل ترین اقوام میں بھارت دوسرے نمبر پر

.ایک حالیہ سروے کے مطابق بھارت دنیا کی جاہل ترین اقوام کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک مارکیٹ ریسرچ کمپنی   کی طرف سے حال ہی میں سروے کیا گیاجس میں سروے ٹیم کی جانب سے 33مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25000افراد سے ملک کے کم اورزیادہ سنگین مسائل کے متعلق سوالات کئے گئے۔

مسائل کی سنگینی کا مجموعی تخمینہ لگانے کے لئے تیار کی جانے والی اس سروے رپورٹ کے نتائج کے مطابق دنیا کی بہترین اقوام کی درجہ بندی میں جنوبی کوریا کا نام سب سے اوپر ہے جبکہ چین پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو پایا ہے لیکن جب بات ہوئی دنیا کی 10جاہل ترین اقوام کی تو ان میں پہلے نمبرپر میکسیکو آیا۔ میکسیکو کے 30فیصدعوام غیر مذہبی افراد اور20فیصد تارکین وطن کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جبکہ اس کے برعکس وہ ملک میں خواتین سیاست دانوں کی بڑھتی تعداد کو کم اہمیت دیتے ہیں۔بے خبراورجاہل اقوام کی اس درجہ بندی میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں 32فیصدعوام اظہار خیال میں ہمیشہ مبالغہ آرائی سے رائے دیتے ہیں، علاوہ ازیں حیرت انگیز طور ہندوستان میں فربہ افراد کو بھی تحقیر آمیز رویے کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم بھارتی، خواتین سیاستدانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ مبالغہ آرائی کا سہارا لیتے ہیں۔

دوسری جانب شہری علاقوں میں رہنے والے دیہی آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی تک کو حقیر سمجھتے ہیں۔ اس درجہ بندی میں ترتیب وار برازیل تیسرے، پیروچوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں ، کولمبیاچھٹے ، بیلجیم ساتویں ، جنوبی افریقہ آٹھویں، ارجنٹائن نویں اور اٹلی دسویں نمبر پر ہیں

Post a Comment

0 Comments