Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

گوگل آپ کے سب راز جانتا ہے...

انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے یقینا گوگل کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔چونکہ ہم میں سے ہر شخص بخوشی ’گوگل‘ کا استعمال کرتا ہے ،اگر کسی بھی چیز یا جگہ کی معلومات جاننی ہوں تو فوراً سے پہلے گوگل کی مدد لی جاتی ہے۔

اسطرح روز بروز انٹرنیٹ صارفین کی زندگی میں گوگل کی اہمیت بڑھنے سے گوگل ہمیں بھی اتنی حد تک جان گیا ہے کہ گوگل اپنے صارفین کی تمام باتوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوگل اپنی اس پالیسی میں کافی آزاد ہے اور اس ڈیٹاکو کبھی بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ گوگل کن کن چیزوں کو اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے۔

اگر آپ کے پاس لوکیشن ہسٹری آن ہے تو گوگل آپ کے بارے میں ٹریک رکھے گا۔

اگر آپ کی سرچ ہسٹری آن ہے تو گوگل آپ کی تمام سرچز کو ریکارڈ کرے گا۔

گوگل کے پاس آپ کے بارے میں کافی معلومات محفوظ ہونے کی صورت میں یہ آپ کو وہ اشتہارات دیکھاتا ہے جو آپ کی دلچسپیوں سے مطابقت رکھتے ہوں۔

گوگل ان ڈیوائسس کا بھی ریکارڈ رکھتا ہے جو آپ نے مختلف اوقات میں استعمال کی ہوں۔

گوگل کے پاس اس بات کا بھی ریکارڈ موجود ہے کہ آپ نے کتنی ای میلز کی ہیں۔

 خریداری کرتے ہیں تو اس بات کا ریکارڈ بھی گوگل محفوظ رکھتا ہے

Post a Comment

0 Comments