Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ایک آئی فون بنانے پر 218 ڈالر خرچ آتا ہے....


ایپل کا آئی فون وہ پراڈکٹ ہے جس نے لانچ ہوتے ہی موبائل کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا اور آج بھی موبائل صارفین کی بڑی تعداد اسے اپنی پہلی ترجیح قرار دیتی ہے۔ عموماً اس کے نئے ماڈل کی قیمت فروخت 700 ڈالر سے 900 ڈالر کے درمیان رکھی جاتی ہے۔اکثر صارفین یہ سمجھتے ہیں کہ ایپل آئی فون کی قیمت اس لئے بے حد زیادہ ہوتی ہے کیونکہ اسے بنانے پرلاگت بہت زیادہ آتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کو حیرت ہوگی کہ یہ تاثر درست نہیں بلکہ یہ ایپل کی کمال کی مارکیٹنگ ہے کہ اس قدر زیادہ قیمت کے باوجود پراڈکٹس کی طلب بھی بے حد
زیادہ ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت 64جی بی آئی فون 5ایس کی مارکیٹ میں قیمت 800-850 ڈالر تھی لیکن کمپنی کی تحقیق میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ ایک فون بنانے پر ایپل کا صرف 218 ڈالر خرچ آتا ہے۔ کمپنی نے انکشاف کیا کہ فون میں سب سے مہنگا پارٹ اس کی ڈسپلے اسمبلی ہے جس کی قیمت قریباً 41 ڈالر ہے ،وائرلیس نظام قریباً 32 ڈالر میں تیار ہوتا ہے۔ 

اس طرح اس میں لگے سینسرز کی قیمت صرف 15 ڈالر جبکہ پروسیسرز کی قیمت محض 19 ڈالر ہے۔ مزید یہ کہ 16جی بی آئی فون 5ایس اور 64 جی بی آئی فون 5ایس کے درمیان لاگت کا فرق 20 ڈالر سے کم ہے لیکن فون کی قیمت میں فرق قریباً 200 ڈالر ہے۔ اسی طرح 5سی ماڈل جو قریباً 500-550 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے

Post a Comment

0 Comments