Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

پاکستان - 365 دنوں میں 380 دھماکے ؛ الوداع 2014


سال 2014 رخصت ہواجاتا ہے ،اس سال نے فرقوں ،قومیتوں اورنفرت میں بٹے وطن عزیز کے دامن پراتنے زخم لگائے ہیں جن کا شماربھی ممکن دکھائی نہیں دیتا،ملک کی فضائیں خودکش حملوں اوردھماکوں سے گونجتی رہیں، بلکہ ایک وقت تو اوسطا ایک دن میں ایک دھماکا ہوا۔مختلف ذرائع سے حاصل اعدادوشمارکے مطابق یکم جنوری سے 30دسمبر 2014 تک ملک میں تقریبا 380 بم دھما کے ہوئے جن میں 837 افراد شہید اور 2 ہزارسے زائد زخمی ہوئے، کئی ماؤں کے بیٹے دہشت گردی کی نذر ہوگئے، درجنوں سہاگنوں کے سہاگ لٹ گئے، معصوم بچوں کے سر پر سے والدین کا سایہ اٹھ گیا اور کئی ماں باپ اپنے ننھے پھولوں سے جدا ہوگئے

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اْگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

آصف محمود

Post a Comment

0 Comments