Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

تباہی کی داستانیں رقم کرتے سیلابی ریلوں کا سفر جاری، مزید ہزاروں لوگ بے گھر.......


دریائے چناب، جہلم اور راوی کے سیلابی ریلوں نے آزاد کشمیر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد حافظ آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ 
 
دریائے چناب کا سیلابی ریلہ بالائی پنجاب میں تباہیوں کی داستان رقم کرنے کے بعد تیزی سے جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے،حافظ آباد میں سیلابی پانی نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اس جانب جانے اور آنے والے افراد کو متبادل راستوں کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ چنیوٹ کی تحصیل چنیوٹ،بھوآنہ اور لالیاں کے 100 سے زائد دیہات کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ 200 سے زائد دیہات سیلاب کے براہ راست خطرے کا شکار ہیں۔ جھنگ شہر کو بچانے کے لئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ملتان کے علاقے محمد پور بھوٹہ میں دریائے چناب کے کٹاؤ کے کناروں سے پانی باہر آنے سے قریبی باغات متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب متاثرین کے لئے 54 ریلیف اور 73 ہیلتھ کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور طبی امداد دی جارہی ہے۔









Post a Comment

0 Comments