Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

World's worst air accidents


 دنیا میں بڑے بڑے حادثے فضائی حادثوں کی صورت میں سامنے آئے ہیں،جن میں کسی زی ہوش کا معجزے کی صورت میں بچ جانا بھی ناممکن ہی نظر آتا ہے۔ملائیشیا کا ایک مسافر طیارہ تاحال لاپتہ ہے۔ اس پر کْل 239 افراد سوار تھے۔جن کے بارے میں تاحال یہی کہا جارہا ہے کہ وہ سب اس حادثے کا شکار ہو چکے ہیں،جب تک ملبے کی نشاندہی نہیں ہو جاتی ان کے وارثین گرچہ تڑپتے اور سسکتے رہیں گے لیکن ایسے لواحقین یہ بھی جانتے ہیں کہ جب سے فضائی سفر شروع ہوئے ہیں ان جیسے کئی بدقسمت ہیں جو اپنوں کو آخری سفر کے لئے تیار بھی نہیں کرسکے۔آئیے دنیا کے بدترین فضائی حادثات پر ایک مختصر نظر ڈالی گئی ہے۔

 3جون 2012ء: دانا ایئر کا MD-83 جیٹ طیارہ نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار تمام 153 افراد مارے گئے۔ 20 اپریل 2012ء: بھوجا ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب خراب موسم کے دوران لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ اس پر سوار 127 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 9جنوری 2011ء: ایران ایئر کا بوئنگ 727 ملک کے شمال مغرب میں ٹوٹ کے دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جس کی وجہ سے 77 افراد ہلاک ہوئے۔ 12 مئی 2010ء : افریقہ ایئر ویز کا طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی طرف جاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے صحرا میں تباہ ہوا۔ اس حادثے میں کْل 103 افراد مارے گئے۔ 10 اپریل 2010ء: پولینڈ کے صدر کا طیارہ روس کے ایک مغربی شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں اعلیٰ حکام سمیت 96 افراد ہلاک ہوئے۔ 30 جون 2009ء: یمنیہ ایئر بس 310 طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس پر سوار 153 افراد ہلاک ہوئے۔ یکم جون 2009ء: ایئر فرانس کا طیارہ اے330 خراب موسم اور طوفان کی وجہ سے بحر اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار 228 افراد مارے گئے۔ 

19 فروری 2003ء: ایران کے پاسداران انقلاب کا ایک فوجی طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں 275 افراد ہلاک ہوئے۔ 25 مئی 2002ء: چائنا ایئر لائن کا بوئنگ 747 طیارہ ہوا ہی میں کئی حصوں میں تقسیم ہو گیا اور آبنائے تائیوان میں آ گرا۔ اس پر سوار 225 مسافر مارے گئے تھے۔ 12 نومبر 2001ء: امریکن ایئر لائن کا طیارہ اے 300 جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوا اور اس حادثے کے نتیجے میں 265 افراد مارے گئے۔ 31 اکتوبر 1999ء: مصر ایئر لائنز کا بوئنگ طیارہ 767 حادثے کا شکار ہوا اور وجہ شریک پائلٹ کی غلطی قرار دی گئی۔ جہاز پر سوار 217 افراد ہلاک ہوئے۔ دو ستمبر 1998ء : سوئس ایئر کا جہاز ایم ڈی 11 حادثے کا شکار ہوا اور 229 افراد مارے گئے۔ 16 فروری 1998ء : چائنا ایئر لائن کا جہاز تائیوان کے تائی پے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا اور 203 مسافر ہلاک ہوئے۔ 12 نومبر 1996ء: سعودی بوئنگ 747 نئی دہلی کے قریب قازقستان کے کارگو ہوائی جہاز کے ساتھ ٹکرایا اور اس حادثے میں 349 افراد مارے گئے۔ 12 اگست 1985ء: جاپان ایئر لائن کا بوئنگ 747 طیارہ فنی خرابی کے باعث پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس کے نتیجے میں 520 افراد ہلاک ہوئے۔ اسے آج بھی دنیا کا بدترین سنگل فضائی حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔ 19

 اگست 1980ء: سعودی ٹری اسٹار نے ریاض میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اور آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 301 افراد ہلاک ہوئے۔ یکم جنوری 1978ء: ایئر انڈیا کا طیارہ 747 ممبئی سے ٹیک آف کرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوا اور 213 مسافر مارے گئے۔ 27 مارچ 1977ء: جزائر کناری کے رن وے پر رائل ڈچ ایئر لائن کے 474 اور پین امریکن کے 747 طیاروں کے مابین ٹکر ہوئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں 583 افراد ہلاک ہوئے اور اسے دو جہازوں کا بدترین حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔

World's worst air accidents

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments