Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

"ایک نگر ایسا بھی ہونا چاہے


"ایک نگر ایسا بھی ہونا چاہے "
ایک نگر ایسا بھی ہونا چاہے
جہاں صرف اپنے رہنے والے ہوں،،
جو پیار کی زبان بولتے ہوں
احساس دلوں مے رکھتے ہوں،،
ایک دوسرے پے وہ مرتے ہوں
سب سچی محبّت کرتے ہوں،،
آنکھوں سے جنکی حیا جھلکے
جنکے ہاتھ مے ترازو انصاف کا ہو،،
جنکی زبان ہمیشہ سچ اگلے
جنکے ہاتھ اٹھیں تو مدد کے لئے،،
جو سادہ لباس تو پہنتے ہوں
اسمے بھی شاہانہ لگتے ہوں،،
جہاں دولت کو کوئی محفوظ نہ کرے
اس کے لئے قتلے عام نہ کرے،،
جہاں ماں کو ماں کا درجہ ملے
جہاں باپ کی شفقت کی قدر ہو،،
جہاں بہن کی عزت محفوظ بھی ہو
جہاں کوئی بھی شخص مجبور نہ ہو،،
ایک نگر ایسا بھی ہونا چاہے
جہاں صرف اپنے رہنے والے ہوں....


Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments