Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Rights of Parents In Islam - Beautiful Hadiths

ماں کے تین اور باپ کا ایک حق....!

حضرت ابوہریرہؓ سے مروی صحیح حدیث میں ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضرہوکر عرض کیا:
مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ صَحَابَتِي قَالَ أُمُّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أُمُّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أُمُّكَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أَبُوكَ(صحیح بخاری:5971صحیح مسلم:2548)
’’میرے حسن صحبت کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟ آپ نے فرمایا:تیری ماں۔اس نے عرض کیا :پھر کون؟ آپ نے فرمایا:تیری ماں۔ اس نے عرض کیا :پھر کون؟ آپ نے فرمایا:تیری ماں۔اس نے عرض کیا:پھر کون؟ آپ نے فرمایا: تیرا باپ۔‘‘
...
ایک روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا:
أُمُّكَ ثُمَّ أُمُّكَ ثُمَّ أُمُّكَ ثُمَّ أَبُوكَ ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ(صحیح مسلم:2548)
’’تیری ماں ،پھر تیری ماں، پھر تیری ماں، پھر تیرا باپ،پھر جوشخص زیادہ قریب ہے ، وہ اسی قدر زیادہ مستحق ہے۔‘‘
مذکورہ احادیث سے ثابت ہوا کہ ماں کا حق باپ سے بڑھ کر ہے کہ آپ نے ماں کے حق کو تین بار قرار دیا اور اس کا سبب یہ ہے کہ ماں نے حمل ، وضع حمل، دودھ پلانے ، دودھ چھڑاے اور پرورش و تربیت کے سلسلہ میں بہت سی صعوبتوں اور مشقتوں کو برداشت کیا ہوتا ہے اورباپ نے جو نفقہ اور تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دیے ، ان کی وجہ سے اس کا ایک حق مانا گیا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں اپنے ماں ، باپ کی عزت کرنے کی توفیق 
 



Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments