Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Beautiful Poem by Habib Jalib (Chand Yahan na Nikla Kar)




  










بے نام سے سپنے دِکھلا کر
اے دل ہر جا نہ پِھسلا کر
یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

نہ ڈرتے ہیں نہ نادِم ہیں
ہاں کہنے کو وہ خادِم ہیں
یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے
اس دیس میں اندھے حاکِم ہیں

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

یہاں راقِم سارے لکھتے ہیں
قوانین یہاں نہ ٹکِتے ہیں
ہیں یہاں پر کاروبار بہت
اس دیس میں گُردے بکتے ہیں

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

یہاں ڈالر ڈالر ہوتی ہے
اور GDP کسوٹی ہے
کچھ لوگ ہیں عالیشان بہت
اور کچھ کا مقصد روٹی ہے

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

اُمّید کو لے کر پڑھتے ہیں
پھر ڈِگری لے کر پِھرتے ہیں
جب جاب نہ ان کو ملتی ہے
پھر خُود کش حملے کرتے ہیں

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

وہ کہتے ہیں سب اچّھا ہے
اور فوج کا راج ہی سچّا ہے
کھوتا گاڑی والا کیوں مانے
جب بھُوکا اس کا بچّہ ہے

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

Post a Comment

0 Comments