Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

چین کے اس فلائی اوور نے سب کو دنگ کر دیا

فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔ جی ہاں یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔ جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ کے ضلع Nan'an میں تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جس میں موجود سڑکوں کے لیے پانچ لیئرز ہیں. اس فلائی اوور کے ذریعے گاڑیاں 8 مختلف سمتوں کی جانب جا سکتے ہیں اور یہ 16 ہزار میٹر طویل ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس کی تصاویر کو دیکھ کر حیرت اور تجسس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ آخر وہاں سے ڈرائیورز اپنی منزل کا تعین کیسے کریں گے یا راستے سے بھٹک جائیں گے۔ مگر چینی حکام نے ہر ایک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس فلائی اوور کی کامیابی سے آزمائش کی جا چکی ہے جبکہ ٹریفک کی رہنمائی کے لیے اشارے بھی لگائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اگ کوئی ڈرائیور غلط سمت پر چڑھ بھی جائے تو بھی ایک کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر اس کے پاس درست سمت پر جانے کا آپشن موجود ہو گا۔

اس بڑے منصوبے کا آغاز 2009 میں ہوا اور اس کی تکمیل لگ بھگ 8 برسوں میں ہوئی۔ اور اس پر ٹریفک چلنے کا آغاز اگلے سال سے ہو رہا ہے مگر اس کی تصاویر نے لوگوں کا اشتیاق ابھی سے بڑھا دیا ہے۔
 

Post a Comment

0 Comments