Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

بل گیٹس اور زندگی میں کامیابی کا نسخہ

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص قرار دیئے
جاتے ہیں، جنھوں نے حال ہی میں زندگی میں کامیابی کا نسخہ بتاتے ہوئے نوجوانوں کے لیے 3 اسکلز کو بہترین قرار دے دیا۔ لنکڈان کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈینئیل روتھ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے اپنے پاس جمع کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا کہ 3 طرح کے پس منظر رکھنے والے افراد آنے والے برسوں میں زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے، سائنس، انجینئرنگ اور اکنامکس۔ انہوں نے کہا 'میرے خیال میں سائنس، ریاضی اور معاشیات کی بنیادی معلومات رکھنے والوں کی مستقبل میں ملازمتوں کے حوالے سے بہت زیادہ مانگ ہو گی'۔
انہوں نے کہا 'ضروری نہیں کہ آپ کوڈ لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں مگر آپ کو یہ سمجھ ہونی چاہیئے کہ انجینئرز کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے'۔ ان کا کہنا تھا کہ ان موضوعات میں مہارت رکھنے والے افراد مستقبل میں اداروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔ اس سے پہلے رواں سال ایک بلاگ میں انہوں نے لوگوں کو امیر بننے کا نسخہ بھی بتایا تھا۔ بل گیٹس کے مطابق اگر ان کی آمدنی بھی انتہائی غربت میں رہنے والے افراد جتنی ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کر کے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔ 

جی ہاں بل گیٹس مرغیاں پال کر خود کو امیر بناتے۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفیشل بلاگ پوسٹ میں کہتے ہوئے تخمینہ لگایا کہ مرغیوں کی لاگت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں 5 ڈالرز کے لگ بھگ ہوتی ہے تو روزانہ کے دو ڈالرز کو خرچ کرکے وہ ایک ماہ میں 12 مرغیاں خرید لیتے۔ چند ماہ بعد ان کے پاس درجنوں مرغیاں ہوتیں جو پیسہ کمانے کی مشین ثابت ہوتیں اور انہیں بہت زیادہ آمدنی کے ساتھ غربت کی لکیر سے باہر نکال کر درمیانے طبقے کا باسی بنا دیتیں۔ بل گیٹس چاہتے ہیں کہ کم آمدنی والے گھرانوں کو ایسا ہی کرنا چاہیئے۔

Post a Comment

0 Comments