Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا اندرونی اور بیرونی نظام

٭امریکی وزارت دفاع پینٹا گون کی عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ 11 اگست 1941ء کو
دیا گیا۔ 
٭مکینیکل انجینئرنگ کے حوالے سے ٹھیکہ 3 ستمبر 1941 کو دیا گیا۔ 
٭تقریب سنگ بنیاد 24 ستمبر 1941ء کو منعقد ہوئی۔ 
٭تعمیر کا کام 15 جنوری 1943ء کو مکمل ہوا۔ 
٭پینٹا گون کا کل رقبہ 583 ایکڑ پر مشتمل ہے۔ جس میں حکومت کی ملکیت 296 ایکڑ رقبے پر ہے۔ 
٭پینٹا گون کی تعمیر پر چار کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی۔ 
٭پینٹا گون کا درمیانی حصہ (سینٹر کورٹ) پانچ ایکڑ پر مشتمل ہے۔ 
٭ہیڈنگ اور ریفریجریشن پلانٹ ایک ایکڑ رقبے پر لگائے گئے ہیں۔  
٭مختلف پلوں اور ااوور پاسز (بالائی گزرگاہ) کی تعداد 21 ہے۔ 
٭پینٹا گون کار پارکنگ ایریا 67 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جب کہ پارکنگ لائنس کی تعداد سولہ ہے۔
٭پینٹا گون میں 8770 گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے۔ 
٭پینٹا گون کی عمارت بشمول بیرونی سہولیات کی مجموعی لاگت 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر آئی۔ 
٭پینٹا گون میں دفاتر کا کل رقبہ 37 لاکھ پانچ ہزار 793 مربع فٹ ہے۔ 
٭عمارت کی اونچائی 77 فٹ ہے جب کہ عمارت میزانائین فلور سمیت پانچ منزلوں پر مشتمل ہے۔ 
٭پینٹا گون میں راہداریوں کی مجموعی لمبائی ساڑھے سترہ میل ہے۔ 
٭پینٹا گون میں 131 سیڑھیاں 19 برقی زینے (ایسکے لیٹرز) اور 13 لفٹیں ہیں۔ ٭یہاں 284 ریسٹ روم اور پینے کے پانی کے 691 کولرز (فائوینٹن) لگے ہوئے ہیں۔ 
٭پینٹا گون میں 16 ہزار 250 بلب لگے ہوئے ہیں جن میں سے روزانہ 250 بلب تبدیل کئے جاتے ہیں۔ 
٭پینٹا گون میں کھڑکیوں کی کل تعداد سات ہزار 457 ہے جب کہ یہاں لگے شیشے 
مجموعی طور پر 1ء 7 ایکڑ پر مشتمل ہیں۔ 

رفیق انجم

Post a Comment

0 Comments