Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ڈرون کی پرواز کہاں تک ؟

دنیا بھر میں ڈرون انڈسٹری بھرپور طریقہ سے پرورش پا رہی ہے چند سالوں کے
اندر اندر امریکہ میں ڈرونز کی تعداد 19 لاکھ ہو چکی ہے اور اندازہ ہے کہ 2020 تک ڈرونز کی تعداد 43 لاکھ ہو جائے گی ۔ یہ محض شوغل پر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ڈرونز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے دنیا بھر کی فضائی ٹریفک کوخراب کیا ہے۔ کئی مقامات پر حادثات ہوتے ہوتے بچے ہیں ۔
گھروں میں اور ساحلی علاقوں میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے پر خواتین نے بھی ڈرونز کے خلاف شکایات کی تھیں ، اس سےا ن کی پرائیویسی ختم ہو گئی ہے۔ ایسی بے شمار کہانیاں نیٹ پر عام ہیں۔ دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ ڈرون کے بے شمار فائدے ہیں، لیکن بڑھتے ہوئے حادثات اور شکایات کے پیش نظر ڈرونز کو بھی قانون کے شکنجے میں لے لیا گیا ہے۔ اب یورپی ممالک کے سیفٹی کمیشن نے 250 گرام سے زیادہ وزنی ڈرون کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس کے نئے رولز بنا دیئے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پرجرمانہ ہو گا۔

رحمیٰ فیصل

Post a Comment

0 Comments