Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

جدید دنیا کے چند عظیم منصوبے

دنیا اس وقت بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ بہت بڑے اور غیر معمولی منصوبے ہماری نظروں کے سامنے خیال سے حقیقت تک پہنچے جیسا کہ دبئی کا برج خلیفہ یا مکہ کے ابراج البیت جو دیکھتے ہی دیکھتے آسمانوں کی بلندیوں کو چھونے لگے، لیکن بات صرف یہیں تک نہیں رکی بلکہ یہ سلسلہ آگے بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کئی ایسے منصوبے جاری ہیں ،جو مستقبل کی صورت گری کریں گے اور کئی مکمل بھی ہو چکے ہیں: 

1۔ ستمبر 2016ء میں مکمل ہونے والی چین کی پنگ ٹانگ ٹیلی سکوپ دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دور بین ہے۔ اس کا ڈش 1640 فٹ کا قطر رکھتا ہے اور زمین سے ایک ہزار نوری سال کے فاصلے سے بھی سگنل پکڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ 

2۔ 17 سال تک تعمیر کے بعد سوئٹزرلینڈ کی گوتھارڈ بیس سرنگ یکم جون 2016ء کو مکمل ہو گئی۔ 35 میل طوالت کے ساتھ یہ دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے گہی سرنگ ہے، جو کوہ ایلپس کے آر پار سفر کے لیے بہت آسانی فراہم کرتی ہے۔ 

3۔ حال ہی میں توسیع شدہ پاناما نہر جون کے اوائل میں کھولی گئی، اپنے اصل افتتاح کے 102 سال کے بعد 5.4 ارب ڈالرز اور 40 ہزار کارکنوں کی مدد سے اس کی گنجائش کو تین گنا کیا گیا ہے۔ یہ نہر بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کو ملاتی ہے۔ 

4۔ 2026ء میں عراق میں کی یہ بلند عمارت سولر پینلوں سے لیس کھڑی ہوگی اور اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرے گی۔ 3779 فٹ بلند سا عمارت میں باغات، دفاتر، ریسٹورنٹس اور ایک ریل سسٹم بھی ہوگا۔ 

5۔ 2011ء میں مکمل ہونے والا چین کا جیاؤچول دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل ہے، جو قریباً 26 میل پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ مشرقی چین اور ہوانگ ڈو کے جزیرے کے درمیان سفر کے وقت کو آدھا کرچکا ہے۔ 

6۔ 2015ء میں برازیل اور پیراگوئے کی سرحد پر اٹائپو ڈیم نے 89.5 ٹیراواٹ آور توانائی پیدا کی ،جو دنیا کے کسی بھی ڈیم سے زیادہ ہے۔ یہ پیراگوئے کی کل بجلی کا 75 اور برازیل کا 20 فیصد فراہم کرتا ہے۔ 

7۔ لندن کراس ریل منصوبہ جو موجودہ انڈر گراؤنڈ سسٹم کی بڑی توسیع ہوگی، یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑی تعمیراتی منصوبہ ہے۔ اس میں 10 نئی ٹرین لائنیں شامل ہیں اور یہ نئی سرنگوں کی مدد سے 30 موجودہ اسٹیشنوں کو ملاتا ہے۔ اس کا آغاز 2017ء میں ہوگا اور 2020ء تک یہ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔ 

8۔ ہانگ کانگ،چوہائی ،مکاؤ پل، جو چین کے دریائے پرل ڈیلٹائی علاقے کے ان تین بڑے شہروں کو ملائے گا اور 2017ء میں تکمیل پر 42 ملین افراد کا ایک ’’میگا سٹی‘‘ تشکیل دے گا۔ 

9۔ دبئی مال آف دی ورلڈ دنیا کا سب سے بڑا خریداری مرکز ہوگا۔ 2029ء میں مکمل ہونے والے اس مرکز میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا نظام، ہزاروں ہوٹل کمرے اور اپنی ٹرانزٹ لائٹ تک ہوگی۔ 

10۔ ریاض کا ساڑھے 23 ارب ڈالرز کا نیا ریل لائن منصوبہ ’’ریاض میٹرو‘‘ مشہور ڈیزائنر زھا حدید کے تخلیقی ذہن کی کاوش ہے۔ 109 میل طویل یہ ریلوے لائن سعودی دارالحکومت کو ایک نئی جہت عطا کرے گی۔ یہ 2019ء میں آپریشن کا آغاز کرے گا۔ 

11۔ ساؤتھ، نارتھ واٹر ٹرانسفر پروجیکٹ چین کا ایک جاری منصوبہ ہے، جس میں دریائے یانگزے کے 45 ارب مکعب فٹ پانی کو ملک کے کم زرخیز شمالی علاقوں کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ’’ہجرت‘‘ پر 79 ارب ڈالرز سے زیادہ لاگت آئے گی۔ 

12۔ جولائی 2016ء میں ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کی پہلی زیر آب اور تیرتی ہوئی سرنگ بنائے گا ،جس پر 25 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔ یہ سرنگ 4 ہزار فٹ گہری اور 3 ہزار فٹ چوڑی جھیل سوگنی فیورڈ سے گزرے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی سرنگ ہوگی۔ 

13۔ ترکی اربن رینیوئل پروجیکٹ ایک 20 سالہ ترکی منصوبہ ہے، جس میں 7 ملین عمارت کو ختم کر کے ان کی جگہ زلزلے سے محفوظ عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ 

(اُردو ٹرائب سے ماخوذ)

Post a Comment

0 Comments