Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ٹرمپ کے ہاتھوں ہیلری کی شکست کے امکانات 95 فیصد ہو گئے

 امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے انتخابات میں دو سو چون الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں جبکہ ان کے مقابل امیدوار ہیلری کلنٹن نے دو سو نو ووٹ اپنے نام کئے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو چھبیس اور ہیلری کلنٹن کی جماعت ڈیمو کریٹس کو سترہ ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیانا ، کینٹکی ، ٹینیسی ، میسیسپی ، اوکلاہوما ، فلوریڈا، الاباما ، لوزیانا ، مونٹانا میں کامیابی اپنے نام کی ۔ دوسری طرف ہیلری کلنٹن نے نیواڈا میں کامیابی اپنے نام کی ۔ امریکی انتخابات کے نتائج سے دلبرداشتہ ہوکر ان گنت امریکیوں نے کینیڈین شہریت حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواستیں دینا شروع کر دیں جس سے کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ کریش ہوگئی ۔


Post a Comment

0 Comments