Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

کراچی کی ترقی میں بہت کلیدی کردار نعمت اللہ خان کا ہے : عشرت العباد

کراچی میں ٹراما سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں بہت کلیدی کردار سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کا ہے۔ عشرت العباد خان نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان نے ترقیاتی کام نہایت ایمانداری سے کیا۔ خیال رہے کہ کراچی میں 2001 سے 2005 تک جماعت اسلامی کی بلدیاتی حکومت رہی، اس دور میں شہر کے ناظم (میئر) نعمت اللہ خان تھے، جو اب جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔
نعمت اللہ خان کی تعریف کرتے ہوئے گورنر سندھ نے مزید کہا کہ انہوں نے شہر کی مارچ 2005 تک خدمت کی، اسی سال شہر میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات ہوئے، اور اکتوبر 2005 میں نئی بلدیاتی حکومت قائم ہوئی۔ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان نے جس رفتار سے کراچی کی ترقی کا عمل شروع کیا تھا، 2005 میں بننے والی شہری حکومت نے اس رفتار کو برقرار نہیں رکھا، اور شہریوں کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان بہترین، ایماندار اور خاندانی آدمی ہیں، انہوں نے کے تھری کا منصوبہ شروع کیا تو اس میں 75 ہزار کروڑ روپے کی بچت کی، ان کی ہمیشہ سے عزت کرتا ہوں، ان کی سوچ بہت اچھی ہے۔

Post a Comment

0 Comments