Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

چین نے بھارت کا پانی بند کر دیا

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے تبت میں اپنے ایک پن بجلی منصوبے کے لیے برہمپترا دریا کے ایک معاون دریا کا پانی روک دیا ہے۔ چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ وہ اس سے منصوبے سے بجلی پیدا کرے گا، آب پاشی کے لیے پانی استعمال کرے گا اور ساتھ  ہی اس سے سیلاب پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ لیکن انڈیا اور بنگلہ دیش اس سے فکر مند ہیں کیونکہ اس سے ان کے علاقے میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ چین سے نکل کر برہمپتر دریا بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام سے ہوتی ہوا بنگلہ دیش تک جاتا ہے۔
چین نے اس پن بجلی منصوبے پر 2014 میں کام شروع کیا تھا جو 2019 تک مکمل ہو گا۔  برہمپتر دریا کے معاون دریا کے پانی روکنے کی خبر ایسے وقت آئی ہے جب انڈیا پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے اوڑی میں شدت پسند حملے کے بعد ایک اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’خون اور پانی ساتھ نہیں بہہ سکتے۔‘ یاد رہے کہ اوڑی میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں 19 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments