Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

بدحواسی کی انتہا : بھارت کا پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ

بھارت کی بدحواسیوں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری ہے اور اس بار بھی بھارتی
فورسز نے ایک اور کبوتر پکڑلیا جس پر پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام لگا کر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔ کبوتر کو امن کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت نے اس معصوم پرندے پر بھی جنگ مسلط کردی اور بیچارے کبوتر کو پاکستانی جاسوس سمجھ کر گرفتار کرلیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقے پٹھان کوٹ سے ایک کبوتر کو حراست میں لیا ہے جس سے متعلق بتایا جارہا ہے کبوتر کے پنچے میں ایک خط بندھا تھا جس پر لکھا تھا کہ مودی سن لو، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کے لئے تیار ہے۔ کبوتر کی گرفتاری کی خبر نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ بی ایس ایف نے کبوتر کو مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

Pathankot(Punjab): A pigeon with a threat letter written in Urdu found at Simbal post by BSF,the pigeon ws later handed over to local police pic.twitter.com/jyi6a7E6iq
— ANI (@ANI_news) October 2, 2016

اس سے قبل بھی بھارت کے ہاتھ ایک معصوم کبوتر لگا تھا جسے پاکستانی جاسوس ثابت کرنے کیلئے نہ صرف اس کے ایکسرے کیے گئے بلکہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نےاس کا معائنہ تک کیا۔ بھارت کی بدحواسی کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا، پاکستان سے سرحد پار کرنے والا ایک اونٹ بھی پچھلے 11 سال سے بھارت کی قید میں ہے جو نہ صرف برسوں سے پیشیاں بھگت رہا ہے بلکہ اس سے حقیقت اگلوانے کیلئے کئی بار قید تنہائی میں بھی رکھا گیا۔ ان واقعات سے بھارت کی پاکستان مخالف ذہنیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments