Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

لہو میں بھیگے تمام موسم گواہی دیں گے, کہ تم کھڑے تھے

لہو میں بھیگے تمام موسم
گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے
وفا کے رستے کا ہر مسافر
گواہی دے گا
کہ تم کھڑے تھے

سحر کا سورج گواہی دے گا
کہ جب اندھیرے کی کوکھ میں سے نکلنے والے یہ سوچتے تھے
کہ کوئی جگنو نہیں بچا ہے
تو تم کھڑے تھے

تمہاری آنکھوں کے طاقچوں میں
جلے چراغوں کی روشنی نے
نئی منازل ھمیں دکھائیں
تمہارے چہرے کی جھریوں نے
ھے ولولوں کو نمود بخشی

ہماری دھرتی کے جسم سے جب ھوس کے مارے
سیاہ جونکوں کی طرح چمٹے
تو تم کھڑے تھے
تمہاری ہمت،تمہاری عظمت اور استقامت
تو وہ ہمالہ ہے جس کی چوٹی تلک پہنچنا

نہ ہم میں پہلے کسی کےبس میں
نہ آنے والے دنوں مں ہوگا
سو آنے والی تمام نسلیں گواہی دیں گی
کہ تم کھڑے تھے۔

Post a Comment

0 Comments