Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

یوم آزادی پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھی گونج

 بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود عوام نے
پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالیں اور حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ بھی کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلسل 37 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود بڑی تعاد میں عوام سڑکوں پر نکلے اور اپنے حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ کیا۔ مظاہرین نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ترقی و خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ریاست میں مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔ 
مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جب کہ بھارت نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں روکنے کے لئے جنت نظیر وادی کے ہر گلی کوچے پر فوج کو تعینات کر رکھا ہے۔ حریت رہنماؤں نے بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے 15 اگست کو بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں اور بھارتی بربریت کے نتیجے میں اب تک 75 افراد شہید اور 7 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments