Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

وینزویلا : چڑیا گھروں میں بھوک سے درجنوں جانور ہلاک

وینز ویلا کے چڑیا گھروں میں موجود لگ بھگ 50 جانور گذشتہ چھ ماہ کے عرصے میں خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریاست میں تفریح گاہوں کے ملازمین کی یونین کی سربراہ مارلین سیفونٹس نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بعض جانور مرنے سے پہلے دو ہفتے تک بھوکے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراکس کے چڑیا گھر میں شیروں اور چیتوں کو گوشت کے بجائے آم اور کدو کھانے کو دیے جا رہے ہیں۔ سرکاری حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جانور بھوک کی وجہ سے مر رہے ہیں۔
  
دیگر شہروں میں تو چڑیا گھروں کی حالت اس سے بھی زیادہ بری بتائی گئی ہے جہاں مقامی تاجروں سے زبردستی جانوروں کے لیے پھلوں، سبزیوں ارو گوشت کے لیے عطیات لیے جا رہے ہیں۔ سیر گاہوں سے متعلق ریاستی ادارے میں ملازمین کی رہنما مارلین سیفونٹس کہنا تھا ’چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار وینزبویلا کی مشکلات کی عکاس ہے۔‘ وینزویلا شدید مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہاں خوراک کی کمی اور مسلسل لوٹ مار جاری ہے۔ صدر نکولس میڈورو کا الزام ہے کہ ملک میں جاری مسائل جنھیں وہ معاشی جنگ کا نام دیتے ہیں دراصل تاجروں اور حکومت کے مخالفین کی تخلیق کردہ ہے۔ ان کے مخالفین اس کا الزام حکومتی معاشی بدانتظامی اور تیل کی پیداوار پر بہت زیادہ انحصار پر عائد کرتے ہیں جس کی قیمتیں اب گر رہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments