Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

درہ آدم خیل میں کلاشنکوف اسمارٹ فون سے بھی سستی

 فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک تازہ جائزے کے مطابق پاکستان میں جگہ جگہ غیر قانونی اسلحہ ورکشاپیں قائم ہیں، جہاں اسکریپ یعنی بچے کھچے لوہے سے ایسی کلاشنکوف رائفلیں تیار کی جاتی ہیں جو اسمارٹ فون سے بھی سستی ہوتی ہیں۔ پہاڑیوں میں گھرا شمال مغربی شہر درہ آدم خیل پاکستان میں ہتھیاروں کی سب سے بڑی بلیک مارکیٹ کہلاتا ہے‘ یہاں  وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کی آوازیں آنا معمول کی بات ہے۔
درہ آدم خیل میں اسلحہ سازی کا کاروبار کئی نسلوں سے چلا آ رہا ہے اور یہ کاروبار1980ء کے عشرے میں خاص طور پر چمکا جب مجاہدین نے سرحد پار افغانستان جا کر سوویت فوجوں کیخلاف لڑنے کیلیے یہاں سے ہتھیار خریدنے شروع کیے تھے۔ درہ آدم خیل اب جرائم پیشہ سرگرمیوں سے کافی حد تک پاک ہو چکا ہے تاہم نئے حالات اسلحہ ساز کاریگروں کیلیے ساز گار نہیں۔ ترکی اور بلغاریہ کی مشہور ایم پی 5 مشین گن کی ہو بہو نقل تیار کرنے کے ماہر کاریگر خطاب گل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنا دیئے ہیں جس سے کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments