Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

آکسفورڈ یونیورسٹی

آکسفورڈ دریائے آکس کے کنارے انگلستان کا مشہور شہر ہے۔ اس کے معنی دریائے آکس کا گھاٹ کے ہیں، اس جگہ انگلستان کا مشہور اور قدیم ترین دارالعلوم واقع ہے۔ اس کی بنیاد قدیم زمانے میں رکھی گئی تھی، لیکن منظم تدریس کا آغاز 1133ء سے ہوا جب پیرس کے رابرٹ پولین نے یہاں تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ اس نے یونیورسٹی کی صورت 1163ء میں اختیار کی۔ اس میں پینتیس کالج ہیں جن کی اقامت گاہیں بھی ہیں۔

لیکن تدریس تمام کالجوں کے مشترکہ لیکچروں کی صورت میں ہوتی ہے اور کالجوں کے ٹیوٹر اپنی اپنی اقامت گاہوں پر بھی طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کرتے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی شہر آفاق بوڈیلین لائبریری 1595ء میں قائم ہوئی جسے دنیا بھر کی سب سے بڑی لائبریری کہا جاتا ہے۔ اس کی مزید توسیع 1946ء میں جدید بوڈیلین لائبریری کی شکل میں ہوئی جس میں پچاس لاکھ کتابوں کی گنجائش رکھی گئی۔ اس کا نام سرتھامس باڈلے 1613-1545ء کے نام پر رکھا گیا۔ - 


Post a Comment

0 Comments