Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

واٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا واپس لانے کا آسان طریقہ

الیکٹرونک ڈیوائس سے ڈیٹا کا غلطی سے ضائع ہو جانا آج کل ایک معمولی بات
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا ریکوری کے بھی کئی سافٹ ویئر باآسانی دستیاب ہیں۔ واٹس ایپ چونکہ اس وقت سب سے مقبول چیٹنگ ایپلی کیشن ہے اس لیے زیادہ تر بات چیت اسی کے ذریعے ہوتی ہے۔ کئی اہم تصاویر اور باتیں ہم اس میں محفوظ رکھتے ہیں لیکن اگر غلطی سے کچھ ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے تو اس ریکور کرنا آسان نہیں۔ لیکن اگر آپ ’’فری واٹس ایپ ریکوری ٹول‘‘ استعمال کریں تو یہ کام باآسانی کر سکتے ہیں۔

معروف ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ’’ٹینور‘‘ (Tenorshare) کی جانب سے یہ ٹول ونڈوز اور آئی او ایس یعنی آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے مفت فراہم کیا گیا ہے جو کہ واٹس ایپ کا ڈیٹا درج ذیل صورتوں میں واپس لا سکتا ہے۔

1: پیغامات کا غلطی سے حذف ہو جانا
2: سسٹم کا اپ ڈیٹ، جیل بریک یا فیکٹری ری اسٹور اور بیک اپ کی غیر موجودگی کی وجہ سے واٹس ایپ کا ڈیٹا ضائع ہو جانا
3: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ کی وجہ سے پیغامات کا غائب ہو جانا
4: فون یا آئی او ایس کا خراب ہو جانا

یعنی اس میں تمام اہم فیچرز موجود ہیں جن کی بدولت واٹس ایپ کا ضائع شدہ قیمتی ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں تصاویر، وڈیوز اور چیٹس شامل ہیں۔ یہ فون سے براہِ راست ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کر سکتا ہے اور اسے آپ آئی ٹیون کے بیک اپ سے ڈیٹا واپس لانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
پروگرام کا استعمال بہت ہی آسان ہے۔ اگر آپ کے پاس آئی ٹیونز میں فون کا بیک اپ موجود ہے تو یہ خود ہی اس بیک اپ کو تلاش کر کے سامنے پیش کر دے گا اور اس میں سے آپ واٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر بیک اپ موجود نہ ہو اور براہِ راست فون سے ڈیٹا ریکور کرنا ہو تو یہ بھی ممکن ہے لیکن اس کے لیے فون کو بذریعہ ڈیٹا کیبل پی سی سے جوڑنا ہو گا۔

ڈیٹا کو کھنگالنے کے بعد یہ بڑی خوبصورتی سے اُن کا پری ویو دِکھاتا ہے۔ جو تصاویر یا ڈیٹا آپ ریکور کرنا چاہیں اُسے منتخب کر کے ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ چیٹ کو ایکسل یا ٹیکسٹ فارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جب کہ تصاویر اور وڈیوز اپنے اصل فارمیٹ میں ہی پی سی پر محفوظ ہوتی ہیں تاکہ آپ باآسانی انھیں ملاحظہ کر سکیں۔

علمدار حسین


Post a Comment

0 Comments