Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ونڈوز 10 کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

مائیکروسافٹ کا نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 دنیا بھر میں صارفین کے کمپیوٹرز میں اپ ڈیٹ ہونا شروع ہوگیا ہے، تاہم سب سے پہلے ان سائیڈر پروگرام کے اراکین کو اپ ڈیٹ کا موقع فراہم کیا گیا ہے،تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو کیسے ڈاؤن لوڈ اور استعمال کیا جانا چاہئے؟

 ونڈوز 10 کو چلانے کے لیے سب سے پہلے ایک کمپیوٹر یا ٹیبلٹ کی ضرورت ہے، جس کا پروسیسر ایک گیگاہرٹز یا اس سے زیادہ تیز ہو، 32 bit ڈیوائس کے لیے ایک جی بی ریم اور 16 جی بی ہارڈ ڈسک سپیس ضروری ہے جبکہ 64 bit کے لیے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی ہارڈ ڈسک سپیس کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹ ایکس 9 یا اس سے بہتر گرافکس کارڈ، ڈبلیو ڈی ڈی ایم 1.0 ڈرائیور اور 800x600 یا اس سے بہتر ڈسپلے بھی درکار ہے۔

 اپ گریڈ کیسے کریں؟

اگر آپ کمپیوٹر کو نئے سسٹم سے اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کی ڈیوائس کو ونڈوز 7 یا ونڈوز 8.1 پر ہونا چاہئے، ونڈوز 8 کے صارفین کو پہلے 8.1 پر اپ گریڈ کرنا ہوگا ۔اس کے بعد ہی وہ نئے ورژن پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ اگر ونڈوز 7 یا 8.1 پہلے سے انسٹال ہے ،تو آپ کو آٹومیٹک اپ ڈیٹس کا آپشن آن کرنا ہوگا، جس کے لیے کنٹرول پینل میں سسٹم اور پھر آٹو میٹک اپ ڈیٹس میں جاکر ایسا کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ انتظار نہیں کرنا چاہتے اگر آپ انتظار کی زحمت سے بچنا چاہتے ہیں اور نئی ونڈوز ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں، تو درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ڈیوائس میں ڈیٹا سٹور کرنے کی مناسب جگہ موجود ہو، اس کے لیے یو ایس بی، ڈی وی ڈی وغیرہ بھی استعمال ہوسکتے ہیں  جو کم از کم چار جی بی سپیس کی حامل ہو۔ سسٹم کے لیے درکار ضروریات کو جانیں ونڈوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 32 bit یا 64 bit ڈاؤن لوڈ کا ٹول یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر آپ کی ڈیوائس میں چار جی بی سے زیادہ کی ریم لگی ہے، تو آپ کو 64 بائٹس ٹول ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اب اپنے کمپیوٹر کو اپ گریڈ کرنے کا آپشن اختیار کریں یا کسی اور پی سی کے لیے انسٹالیشن میڈیا بنائیں۔ میڈیا کو سیو کرنے کے لیے بوٹ ایبل یو ایس بی فلیش ڈرائیو یا آئی ایس او فائل کو منتخب کریں۔ ایک بار جب آئی ایس او تصویر ڈاؤن لوڈ ہوجائیں تو اسے ڈی وی ڈی یا یو ایس بی میں برنڈ کیا جاسکتا ہے۔ اب سافٹ ویئر کو بوٹ اپ کریں اور اپنی مطلوبہ زبان اور ریجنل آپشن کو منتخب کرکے انسٹال now کو سلیکٹ کریں۔ اب اپنا سیریل نمبر انٹر کریں یا اسکیپ پریس کردیں۔

اس کے بعد سسٹم اپ گریڈ یا انسٹال فریش میں سے کوئی آپشن منتخب کریں۔فرسٹ پرائمری پارٹیشن کو منتخب کرکے انسٹال ونڈو کو سلیکٹ کریں۔اپنا سیریل نمبر ڈالیں اور اس کے بعد do I'll سلیکٹ کرنے کے بعد اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات بنائیں۔ اس کے بعد سافٹ ویئر مکمل انسٹال ہوجائے گا اور آپ ونڈوز 10 استعمال کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ 

(اُردو ٹرائب سے ماخوذ)  

Post a Comment

0 Comments